پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ مردہ باد، پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام تین روزہ اعتکاف کے موقع پر نظام ولایت و امامت اور مرجعیت کے عنوان سے درسی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ نظام ولایت و امامت خدائی نظام ہے جو عالم انسانیت کی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے۔ نظام ولایت انسانوں کا خودساختہ نظام نہیں بلکہ اللہ تعالی کا دیا ہوا نظام ہے جس میں بشریت کے تمام مسائل کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استکباری نظام ؛ ولایت و امامت کے نظام سے خائف ہے کیونکہ انسان دشمن سامراجی نظام امریکہ کی سربراہی میں روبہ زوال ہے جبکہ نظام امامت و ولایت عالمی رخ اختیار کر چکا ہے۔ نائیجیریا یمن لبنان عراق سمیت نظام ولایت سے منسلک دنیا بھر کی انقلابی تحریکیں أیک عالمی انقلاب کی نوید سنا رہی ہیں۔ لہذا دور حاضر کو عصر ظہور کا نام دیاگیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ولادت امام حسنؑ کے موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پیغام

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکہ مردہ باد کے جس نعرے کا آغاز قائد شہید اور ڈاکٹر محمد علی نقوی نے کیا تھا وہ آج پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے۔ ہم وطن عزیز پاکستان کے استقلال آزادی اور خودمختاری کے علمبردار ہیں امریکہ کون ہوتا ہے ہمیں ڈکٹیٹ کرنے والا؟ اب وقت آچکا ہے کہ پاکستان میں بیرونی مداخلت خصوصا امریکہ اور امریکی غلام آل سعود کی مداخلت کا خاتمہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button