
جنگی بندی کی خلاف ورزی انصاراللہ کا سعودی عرب اور امارات کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری رہنے کی صورت میں سعودی عرب اور امارت کو منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری رہنے کی صورت میں سعودی عرب اور امارت کو منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کی طرف سے اقوام متحدہ کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ اگر جنگ بند ی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہا تو سعودی عرب اور امارات کو دردناک جواب دیا جائےگا۔
انھوں نے کہا کہ یمنی فوج اور قبائل سعودی عرب اور امارات کی جارحیت کا مکمل طور پر مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق یمن ميں اقوام متحدہ کی طرف سے جنگ بندی کے معاہدے کی سعودی عرب کی طرف سے مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔