یوکرین میں روس کے 15 ہزار فوجی ہلاک ہوئے, برطانیہ کا دعوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) برطانیہ کے زیر دفاع نے دعوی کیا ہے کہ جنگ یوکرین میں روس کے 15 ہزار فوجی ہلاک ہوئے ۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر دفاع نے یوکرین کے لیے لندن کی امداد کی فہرست برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کی اور روس کے جانی نقصان کا دعویٰ کیا۔
برطانیہ کے وزیر دفاع بین والیس نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے قانون سازوں کو روس کے بارے میں برطانیہ کے موقف اور یوکرین کو لندن کی جانب سے ہتھیاروں کی امداد کے بارے میں بریفنگ دی۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکریٹری دفاع نے برطانوی ہاؤس آف کامنز سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ نویں ہفتے میں داخل ہونے والے ’یوکرین پر روسی فوجی حملے‘ کے دوران تقریباً 15000 روسی فوجی مارے گئے ۔
ڈیلی میل کے مطابق بین والیس نے برطانوی پارلیمنٹ میں برطانوی قانون سازوں کو یوکرین کے بحران سے متعلق تازہ ترین صورتحال اور اس بحران کے تناظر میں برطانیہ کے موقف اور اقدامات سے آگاہ کیا۔
برطانوی سیکرٹری دفاع کے مطابق روس کی 2000 سے زائد بکتر بند گاڑیاں، جن میں کم از کم 530 ٹینک، 530 بکتر بند پرسنل کیریئر اور 560 پیادہ جنگی گاڑیاں شامل ہیں، یا تو تباہ ہو چکی ہیں یا ضبط کر لی گئی ہیں۔ والیس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مسٹر پوتن نے 60 سے زیادہ ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں کے نقصان اور ایک ماسکو کروزر کے ڈوبنے کا بھی مشاہدہ کیا ہے۔
کنزرویٹو وزیر اعظم کے کابینہ کے رکن کا کہنا تھا کہ میں کسی کے کھونے کا جشن نہیں مناتا اور جب میں ایک تجربہ کار فوجی کی حیثیت سے روسی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کو زیادہ دیکھتا ہوں، تو مجھے لگتا ہے کہ یہ ان جوانوں کی بے عزتی ہے اور ان کے ساتھ دھوکہ ہو ہے۔