پاکستانی شیعہ خبریں

مولانافضل الرحمٰن اور معاویہ اعظم کی ملاقات، تکفیری سرجوڑنے لگے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن اور کالعدم سپاہ صحابہ کے ممبر پنجاب اسمبلی اور بدنام زمانہ دہشت گرد معاویہ اعظم کی ملاقات۔

تفصیلات کے مطابق برسر اقتدار حکومت اتحاد پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو خود کو بڑا معتدل مذہبی لیڈر قرار دیتے ہیں انہوں نے ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں کی قاتل کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ، بدنام زمانہ دہشت گرد اور ممبر پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم طارق سے ملاقات کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ مسنگ پرسنزبازیاب نہ ہوئےتو ریاستی اداروں کے دفاتر پر احتجاج ہوگا

واضح رہے کہ معاویہ اعظم اور اس کی کالعدم جماعت وطن عزیز میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے اور دہشت گردی کے سنگین واقعات میں ملوث رہی ہے ۔ مولانا فضل الرحمٰن جو کہ مختلف مذہبی اتحادوں سمیت سیاسی اتحاد کے سربراہ بھی ہیں ان کا ایک دہشت گرد کے ساتھ اس طرح گھلنا ملنا چہ معنی دارد؟

مولانا فضل الرحمٰن سے خیر کی امید رکھنے والوں کو بھی اب ہوش کے ناخن لینا ہوں گے، مولانا فضل الرحمٰن جو کہ چند ہفتوں پہلے پی ٹی آئی کی حکومت کےخلاف جاری مہم میں پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف سر عام غلیظ زبان استعمال کرتے رہے ہیں ان کے خلاف بھی قانون کارروائی عمل میں لانی چاہئے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان سرزمین پاکستان میں طالبان کے سرپرست بھی مانے جاتے ہیں اورطالبان سے متعلق کئی معاملات میں ان کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button