پاکستانی شیعہ خبریں

رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا رضوی نے بلوچستان اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر بننے سے معذرت کرلی

raza12مجلس وحدت مسلمین کے بلوچستان اسمبلی کے رکن سید آغا محمد رضا نے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سردار ثناء اللہ زہری نے از خود دو مرتبہ آغا رضا رضوی کو ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی کے فارم جمع کرانے کی درخواست کی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ منع کردیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمارا ہمیشہ سے یہی مقصد رہا ہے کہ لوگوں کے لئے مراعات حاصل کریں نہ کہ اپنے لئے لہذا ڈپٹی اسپیکر شپ کے عہدے پر باوجود کولیشن پارٹنرز کے اصرار کے معذرت کرلی۔

انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ لے کر میں دوسروں کے تو مسائل سنتا رہوں اور وہ مظلوم عوام جنہوں نے مجھے اپنا نمائندہ بنا کر بھیجا ہے ان کیلئے کچھ نہ کر سکوں، اس سے بہتر ہے کہ اسمبلی میں اپنے مظلوم عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتا رہوں، میں اپنے کولیشن پارٹنرز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اور میری جماعت مجلس وحدت مسلمین پر اس قدر اعتماد کا اظہار کیا لیکن ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر رہتے ہوئے میں اپنے عوام کی خدمت نہیں کر پاؤں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button