دنیا
روس کے خلاف یورپی یونین کا بڑا اقدام
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یورپی یونین نے روس پر پابندیوں کے چھٹے مرحلے میں روس سے تیل کی تمام خریداری روکنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وانڈرلین نے آج اسٹراسبرگ میں جاری یورپی پارلیمنٹ کے سیشن میں روس کے حوالے سے جاری بحث کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس چھٹے مرحلے میں یورپی کمیشن نے دیگر پابندیوں کے علاوہ یہ بھی تجویز کیا ہے کہ روس سے ہر طرح کی تیل کی خریداری روک دی جائے۔
دوسری جانب یوکرین کے علاقے ڈونٹسک میں روسی حملوں میں 21 یوکرینی ہلاک اور 27 زخمی ہوۓ۔ لوہانسک میں بھی روسی شیلنگ سے 2 شہری ہلاک اور 2 زخمی ہوئے جبکہ 45 گھروں کو نقصان پہنچا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کی 39 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔