اہم پاکستانی خبریں

سعودی حکومت کو سرزمین عرب پر اہلبیتؑ واصحاب رسولؓ کے مزارات بھی گوارا نہیں، جماعت اہلسنت

شیعہ نیوز:جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے انہدام جنت البقیع کے دلخراش واقعے اور اہانت مزارات اہلیبیت علیہم السلام و صحابہ کرامؓ کے خلاف قادریہ مسجد ملیر میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صالحین کے مزارات مسلمانوں کی عقیدت و محبت کا مرکز و محور ہوتے ہیں، جہاں اللہ کے نیک بندے موجود ہوں وہاں عبادتیں اور دعائیں قبول ہوتی ہیں، مزارات کی بے حرمتی کرنے والوں کو اپنی عاقبت کی فکر کرنی چاہیئے۔ انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے جنت البقیع کا انہدام انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنت البقیع میں مدفون برگزیدہ ہستیوں نے دین اسلام کے لئے اپنی زندگیاں وقف کردیں اور عرب کی سر زمین کو لالہ زار بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے ان مجاہدین اسلام کی قبروں کو مسمار کرکے رکیک اور قابل تذلیل حرکت کی اور اپنی شقاوت کا اظہار کیا جبکہ آل سعود کے استعمال کی اشیاء کو تبرکات کا نام دے کر میوزیم میں محفوظ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے نام نہاد مسلم حکمران ہیں جنہیں سرزمین عرب پر اہل بیتؑ اور اصحاب رسولؓ کے مزارات تک گوارا نہیں، آج بھی درد مند مسلمان آل ِسعود کے اس قبیح فعل کا درد اپنے سینوں میں محسوس کرتے ہوئے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنت البقیع جہاں اہل بیتؑ، صحابہ کرامؓ اور شہداء اپنی قبور میں آرام فرما ہیں اسی وجہ سے یہ انتہائی قابل احترام مقام ہے، جس طرح انگریزوں کی ایماء پر برسر اقتدار آکر سعودی حکمرانوں نے مزارات اہلیبیت علیہم السلام و صحابہ کرامؓ کی بے حرمتی کی اور ان کو بلڈوز کیا گیا، اس کا درد آج تک امت مسلمہ محسوس کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button