دنیا

پوتین کو خصوصی فوجی آپریشن سے یوکرین میں خاطر خواہ نتیجے کی امید

شیعہ نیوز:روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ایسی حالت میں یہ بات زور دے کر کہی کہ ملک کے خصوصی فوجی آپریشن کے ذریعے یوکرین میں مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے کہ سابق سوویت یونین کی اس ریاست میں روس کی فوجی کارروائی کو دو مہینے سے زیادہ کا وقت ہو رہا ہے۔

نیوز ایجنسی تاس کے مطابق، پوتین نے پیر کے روز ماسکو میں سالانہ فوجی پریڈ کا معائنہ کرنے کے بعد خطاب میں یہ بات کہی۔ یہ پریڈ دوسری عالمی جنگ میں سابق سوویت یونین کی جرمن نازیوں پر فتح کی سالگرہ پر ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر منعقد ہوئی۔

پوتین نے کہا، سبھی منصوبے پورے ہو رہے ہیں، اس بات میں شک نہیں کہ اس بنیاد پر نتیجہ حاصل ہوگا۔

روسی صدر نے کہا کہ ماسکو یوکرین سے مربوط مسائل کو پر امن طریقے سے حل کر لیتا، لیکن اسے موقع نہیں دیا گیا۔

پوتین نے کہا کہ اگر اس مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کے لئے ایک بھی موقع ملتا تو یقیناً ہم اس موقع سے فائدہ اٹھاتے، لیکن ہمیں یہ موقع نہیں دیا گیا، بالکل بھی نہیں دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button