پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ریاستی اداروں کا شیعہ علماء اور جوانوں کے خلاف کریک ڈاون، 7افراد لاپتہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ نواز حکومت اور کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے سہولتکارقاتل رانا ثناءاللہ کے وزیر داخلہ بنتے ہی شیعہ علماء اور جوانوں کی جبری گمشدگیوں کی نئی لہر شروع ہوگئی ہے، گزشتہ ایک ہفتہ میں 7افراد کو ان کے گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں حوزہ علمیہ قم کے طالب علم مولانا سید تقی شیرازی کو سرگودھا، آئی ایس او کے ممبروجاہت حسین کو مرید کے، سابق رکن مرکزی کابینہ آئی ایس او رانا توقیر مہدی اور زاہد عباس مرتضی کو لاہور، فرحان علی و طیب حسین کو آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد جبکہ ریاض صفوی کو سیال موڑ نزد سرگودھا سے ان کے گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کردیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں حفظ قران سینٹرز کے آرگنائزر وصال حیدر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

یاد رہے کہ یہ تما م جوان اپنے علاقوں میں عزاداری سید الشہداء کو برپا کرنےاور ملی کاموںکو انجام دینے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان میں سینکڑوں حفظ قرآن کے مدارس کے بانی و مہتتم سید وصال حیدر نقوی کو تیسری ایف آئی آر درج کرکے دوسری بار گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ملک بھر سےلاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے ہر ممکن پر امن اقدام اٹھا رہے ہیں لیکن تاحال ان کے پیاروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button