
مشرق وسطی
جنین میں صیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں جاری
شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے فوجیوں نےنین کے کچھ علاقوں پر یلغار کرکے فلسطینیوں کے کئی گھروں کو محاصرے میں لے لیا۔
جنین پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد محاذ استقامت کے جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں اورفلسطینی نوجوانوں نے دستی بموں سے ان کا مقابلہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے جنین سے ملحقہ برقین کالونی کے ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرلیا اور اس کے مکان کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
جنین اور غرب اردن کے دیگر علاقوں پراسرائیلی فوجیوں کے آج کے حملے میں تقریبا بیس فلسطینی جوانوں کو گرفتارکیا گیا ہے
صیہونی فوجی اورآبادکار ہرروز مختلف بہانوں سے فلسطین کے مظلوم عوام کو زخمی گرفتار یا شہید کردیتے ہیں۔