پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وفاقی وزیر تعلیم سے شیعہ علماء کی ملاقات، تعلیمی نصاب پر گفتگو

شیعہ نیوز:وفاق المدارس الشیعہ اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے علامہ محمد افضل حیدری سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ کی سربراہی میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے یکساں قومی نصاب تعلیم کے موضوع پر تفصیلی ملاقات کی۔ وفد میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد شفا نجفی، مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل علامہ شبیر میثمی، علامہ سید افتخار حسین نقوی، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ ملک تحسین، زاہد عسکر اور سید اظہار بخاری شامل تھے۔ ملاقات میں تعلیمی نصاب اور دینی مدارس کو درپیش مسائل پر سیر حاصلِ گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر تعلیم نے علماء کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ یکساں قومی نصاب کا مقصد قومیت کو فروغ دیکر پوری قوم کو متحد کرنا تھا، اگر یکساں نصاب یکسانیت کیخلاف ہے تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button