دنیا

اسرائیلی فوجی اڈے کو آگ لگا دی گئی

شیعہ نیوز:مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی اڈے کو آگ لگا دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم حصہ میں واقع العیساویہ گاؤں میں اسرائیلی فوجی اڈے کو نذر آتش کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی جوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد اسرائیلی فوجی اڈے کو آگ لگا دی گئی۔ اسرائیلی فوج آگ لگانے والے فرد یا افراد کو گرفتار کرنے میں بھی ناکام ہوگئی۔ حالیہ دنوں ميں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو شدید بربریت کا نشانہ بنایا، لیکن فلسطینیون نے بھی مختلف طریقوں سے اسرائيلی بربریت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ فلسطینیوں نے مسجد الاقصی کے تحفظ کے سلسلے میں عملی طور پر ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button