اہم پاکستانی خبریں

تکفیری وہابی دہشتگرد مولوی صدام حسین گرفتار

شیعہ نیوز:: کالعدم جماعت کی ذیلی تنظیم غازی فورس کا سربراہ اور معروف دہشتگرد مولوی صدام حسین کو سی ٹی ڈی نے مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق انہیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ مولوی صدام حسین ڈل وریام جنگل میں چھپا ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے جنگل میں چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس فورس کے کمانڈوز نے خصوصی کارروائی کرتے ہوئے مولوی صدام حسین کو گرفتار کرلیا۔ دہشتگرد کے قبضے سے تین ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور بھاری مقدار میں تخریب کاری میں استعمال ہونیوالا سامان برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پاکپتن کے جنگل سے گرفتار ہونیوالا مولوی صدام حسین باجوڑ ایجنسی کا رہائشی ہے۔ تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال میں گرفتار دہشت گرد کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button