پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ن لیگی حکومت کی تاریخی عزاداری روکنے کی سازش نثار حویلی پر قبضے کا منصوبہ

شیعہ نیوز:لاہور میں عزاداری روکنے کی سازش یا کوئی اور منصوبہ؟ حکومت نے اندرون شہر میں عزداری کے مراکز کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نے تاریخی ورثے کی حامل قدیمی عمارتوں کو اپنی تحویل میں لینے کی تمام تر تیاری مکمل کر لی ہے۔

انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق اندرون لاہور سے جو تاریخی عمارتیں سرکاری تحویل میں لی جا رہی ہیں، ان میں عزاداری کے مراکز نثار حویلی، حویلی واجد علی شاہ اور الف شاہ حویلی بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق دیگر تاریخی عمارتوں میں نوری بلڈنگ، گورودوارہ جنم استھان، سمادھی بھائی منی سنگھ، بولی باغ، گورنمنٹ رنگ محل سکول، جین ہال، قمر منزل، ڈپٹی ہاوس، شمشیر سنگھ حویلی، حویلی واجد علی شاہ، تحصیل حویلی، الف شاہ حویلی، مخزن العلوم بلڈنگ، خلیفہ منزل، سبیل والی گلی، مکان نمبر 1088 اور مکان نمبر 687 شامل ہیں۔

ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہ تاریخی عمارتیں حکومت اپنی تحویل میں لیتی ہے تو اس سے یہ حکومتی صوابدید ہو گی کہ وہ یوم عاشور، یوم علیؑ سمیت دیگر عزداری کے جلوس برآمد ہونے کی اجازت دیتی ہے یا نہیں، جبکہ مقامی افراد نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ سیاحوں کی ان تاریخی عمارتوں مین آمد کے باعث مجالس بھی منسوخ کروائی جائیں گی۔ مقامی لوگوں نے اس حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ لاہور والڈ سٹی اتھارٹی باقی تاریخی عمارتوں کو اپنی تحویل میں لے لے لیکن عزاداری کے مراکز کو کسی طور بھی سرکاری تحویل میں نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button