اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ نے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار نامزد کردیا ادارے خاموش

شیعہ نیوز:جھنگ کے حلقہ پی پی 125 کے ضمنی انتخابات میں کالعدم سپاہ صحابہ نے اپنے نئے نام ’’سنی علماء کونسل‘‘ کی جانب سے اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔ پی پی 125 کے ضمنی الیکشن میں قاری محمد رفیق حیدری کالعدم سپاہ صحابہ کے امیدوار ہوں گے۔

اس حوالے سے کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی نے انتخابات کیلئے قاری محمد رفیق حیدری کی نامزدگی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ قاری محمد رفیق حیدری کی خدمات سپاہ صحابہ کیلئے لائق تحسین ہیں، ان کی پارٹی خدمات کومدنظر رکھتے ہوئے ہی انہیں حلقہ میں امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔احمد لدھیانوی نے اہل حلقہ سے بھی اپیل کی کہ وہ قاری محمد رفیق حیدری کو ووٹ دیں۔ لدھیانوی نے کہا کہ معاویہ اعظم طارق واحد امیدوار ہونے کے باوجود جھنگ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اگر اس حلقے سے ہماری جماعت فتح یاب ہوتی ہے تو پنجاب اسمبلی میں ہماری نمائندگی میں اضافہ ہوگا اور ہم بہتر انداز میں اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ ایک جانب ریاستی اداروں نے بے گناہ شیعہ جوانوں کے کئی کئی سال لاپتہ کیا ہوا ہے ، مسلسل عزاداروںپر ذکر حسینؑ کے جرم میں مقدمے درج ہورہے ہیں دوسری جانب کالعدم جماعت کے دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button