عراق میں داعش کی دہشتگردی، 11 افراد جاں شہیدو زخمی
شیعہ نیوز:داعش نے ایک بار پھر دہشتگردی کا بازار گرم کرتے ہوئے عراق کے صوبے دیالی کے العبارہ علاقے میں دہشتگردانہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشتگردوں نے اس کارروائی کے دوران دستی بموں کا استعمال کیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ عراق میں امریکہ کی حمایت سے دہشت گردوں نے سنہ 2014 میں اس ملک کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے ان علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد اس ملک میں عوام کا بہیمانہ قتل عام بھی کیا گیا، تاہم عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کو شکست دے کر سنہ 2017 میں داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کامیابی کا اعلان کیا گیا۔
تاہم اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر عراق کے مختلف علاقوں منجملہ دیالی، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد میں روپوش ہیں جو کبھی بھی دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقیوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور اس ملک میں دہشت کا ماحول بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔