دنیا
روسی افواج اب مزید شہروں میں داخل نہیں ہوسکیں گی: یوکرین کا دعوی
شیعہ نیوز:جس طریقے سے روسی فوجی یوکرین کے شہروں پر کنٹرول حاصل کر رہے ہیں اس کے پیش نظر یو کرین کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ روسی افواج اب مزید شہروں میں داخل نہیں ہوسکیں گی۔
یوکرین کے مشرقی شہرسیوروڈونٹسک کے میئر اولیکسینڈر سٹرائیک نے ایک انٹرویومیں دعوی کیا کہ روسی افواج کو یوکرین کے مزید شہروں میں داخلے پر پسپائی ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرقی شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کیلئے یوکرینی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں، اہم شہر کو روسی تسلط سے چھڑانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ یوکرین کے مشرقی شہر سیوروڈونٹسک میں روس اوریوکرین کی افواج آمنے سامنے آ گئیں جس کے بعد یوکرینی شہر کے میئر نے جلد کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کردیا۔