
دنیا
کابل میں دھماکہ، کئی افراد زخمی
شیعہ نیوز: کابل میں طالبان حکومت کے سیکورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت کابل کے فورتھ سیکورٹی زون میں ایک سائیکل بم دھماکا کیا گیا جس میں کئی عام شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور جائے وقوعہ پر سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا۔
دارالحکومت کابل، بلخ اور قندوز سمیت افغانستان کے مختلف صوبوں میں حالیہ دنوں کے دوران متعدد دھماکے اور دہشتگردانہ حملے ہوئے ہیں۔ ان دہشتگردانہ حملوں میں سیکڑوں عام شہری بالخصوص شیعہ مسلمان شہید ہو چکے ہیں۔
اگرچہ طالبان، اقتدار سنبھالنے کے بعد داعش کے دہشتگردانہ خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا ہے تاہم بیشتر حملوں بالخصوص شیعہ مساجد اور تعلیمی اداروں میں ہونے والے اکثر حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔