پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امپورٹڈ حکمرانوں نے پوری قوم کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔علامہ راجہ ناصرعباس

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل و غیر معمولی اضافے اور تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے اس بائیس کروڑ عوام کے ساتھ بدترین ظلم قرار دیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ملک تیزی سے سنگین ترین حالات کی طرف جا رہا ہے۔امپورٹڈ حکمرانوں نے پوری قوم کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہ قرضوں کی بنیاد پر قومیں ترقی نہیں کرتیں بلکہ اس کے لیے وژن درکار ہوتا ہے۔ہمارے حکمران عقل و دانش سے عاری ہیں۔ان کے پاس معاشی اصلاحات کا کوئی لائحہ عمل نہیں جس سے عوام کو ریلیف مل سکے۔عالمی طاقتوں کو خوش کرنے کے یے عوام کی پیٹھ میں خنجر گھونپا جا رہا ہے۔مہنگائی کا موجودہ عفریت غریب عوام کو نگل جائے گا۔عالمی استعماری طاقتوں کے غلام ارض پاک کے ساتھ بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں۔ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور قانون شکنی کا دور دورہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انتظامی معاملات میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ادارے اپنے پیشہ ورانہ فرائض سے غافل ہیں۔ملک کو تباہ کرنے کے دانستہ طور پر حالات پیدا کیے جا رہے ہیں۔حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے حریفوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر سارا زور دینے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر بھی توجہ دیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فورا کمی کی جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل اور اذیت میں کمی آ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button