پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کا تنظیمی کنونشن 9جون کو منعقد ہو گا

mwm pak flagمجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کادوسرا تنظیمی و تربیتی کنونشن 9جون بروز اتوار کو منعقد کیا جا رہا ہے ،جسمیں ڈویژنل سیکریٹری جنرل برائے سال 2013-2016کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ کنونشن کا آغاز المحسن ہال میں صبح 11بجے ہو گاجسمیں تمام اضلاع اور یونٹس کے عہدیداران شرکت کریں گے ۔
جب کہ اراکین ڈویژنل شوریٰ اپنے حق رائے دہی کا اظہار کر تے ہوئے نئے ڈویژنل سیکریٹری جنرل کا انتخاب کر یں گے ، مرکز کی نمائندگی کر تے ہو ئے علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ اقبال بہشتی اور محمد مہدی عابدی اجلاس میں شرکت کریں گے ، جب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کا یہ اجلاس قبل از مغرب اختتام پزیر ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button