دنیا

معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی تجویز

شیعہ نیوز:اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ یو ان سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے یوکرین اور روس سے ایک ساتھ اناج برآمد کرنے کے معاہدے کے بارے میں بات کی ہے۔

اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتین نے تجویز دی تھی کہ اناج کی برآمد کا سب سے آسان اور کم خرچ والا راستہ بیلاروس کے ذریعے ہے، حالانکہ اقوام متحدہ نے حالیہ دنوں بیلاروس کے راستے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مسٹر گوٹیرس کے نقطہ نظر سے خوراک کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے اور خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے مسائل پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوٹیرس شروع میں اناج کی برآمد کو پہلے یوکرین اور پھر روس سے شروع کرنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے مابین جنگ کی وجہ سے عالمی معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اناج کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جس نے سب کو پریشان کر دیا ہے اور نتیجتاً اس بحران سے نکلنے کے راستے ڈھونڈنے کیلئے سب نے کمر کس لی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button