علامہ شہنشاہ نقوی پر پابندی، وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا بیان سامنے آگیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خطیب نشترپارک علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے باغ آزاد کشمیر میں داخلے پر پابندی کےمعاملے پر وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کا بڑا بیان سامنے آگیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس نے کہا کہ میں معذرت خواہ ہوں علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر پابندی سے متعلق اطلاع مجھے دیر سے ملی۔ پابندی سے متعلق نوٹیفیکیشن کو ختم کر دیا گیا ہے۔میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا زاتی طور پر بہت احترام کرتا ہوں وہ بہت بڑے عالم ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں عزاداری کسی پرمٹ کی محتاج نہیں، پنجاب پولیس رویہ درست کرلے
انہوں نے کہا کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی تمام مسالک میں مقبولیت رکھتے ہیں۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین اور مسلم اُمّہ کی بات کی ہے ۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو ہمیشہ ہر جگہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ آزاد کشمیر انکا اپنا گھر ہے کوئی پریشانی نہیں۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی جب بھی آزاد کشمیر آئیں میرے ذاتی مہمان ہوں گے میرے گھر رکیں گے۔ میں انکے لئے بہت احترام کا جذبہ رکھتا ہوں۔