مشرق وسطی

عراق میں سیاسی تعطل کو ختم کرنے کے لئے عمار حکیم کی تجویز

شیعہ نیوز: الحکمہ پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملک میں سیاسی تعطل کو ختم کرنے کی ذمہ داری تمام فریقوں اور سیاسی جماعتوں پرعائد ہوتی ہے، ایک بار پھر عراق میں ایک ایسی لائق اور مخلص حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا جو اپنا حصہ مانگنے اور منصب پرستی کی خواہش سے پاک ہو ۔

سید عمار حکیم نے پیٹریاٹیک یونین آف کردستان کے سربراہ بافل طالبانی سے ملاقات میں کہا کہ لائق قومی حکومت کا ڈھانچہ ایسا ہونا چاہئے جس پر ملت عراق کو تمام میدانوں میں اعتماد ہو۔
عراق کی الحکمہ پارٹی کے سربراہ نے کرد سیاسی گروہوں سے اپیل کی کہ وہ بعد کے مرحلےمیں صدر کے نام کے بارے میں اتفاق رائے پیدا کریں کیونکہ یہ مسئلہ حکومت کی تشکیل اور سیاسی تعطل کو ختم کرنے میں اہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button