ایران کی طاقت کا سرچشمہ ایمان و استقامت ہے: جنرل حسین سلامی
شیعہ نیوز:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈرجنرل حسین سلامی نے تہران میں اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کونسل کے صوبائی سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے عالمی سامراج، دہشت گردوں اور ڈکٹیٹر حکومتوں کو اپنے ساتھ ملا کر ایران کے خلاف اقتصادی جنگ شروع کی مگر ایرانی حکام اور عوام کی ذہانت و ہوشیاری کی بدولت دشمن کا ہرحربہ ناکام ثابت ہوا اور ایرانی عوام نے پابندیوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کر کے دشمن کے سارے منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ اس وقت طاقت کا معیار ہتھیار رکھنا نہیں بلکہ ہر ملک کی آگاہی اور وہاں کے عوام کا ایمان و ہوشیاری اس کا طاقتور ہتھیار ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی بقا کا سرچمشہ بھی یہی ایمان و استقامت ہے۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ایران نے طاقت، عزم و ارادے اور اپنے اقتدار سے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ دشمن اور جارح ملک کے ڈرون طیارے کو بھی مار گرایا جا سکتا ہے، جارح ملک کے میرین فوجیوں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، دنیا کے مختلف علاقوں میں باوقار موجودگی کو جاری رکھا جا سکتا ہے، علاقے میں اسلامی استقامت کی حمایت جاری رکھی جا سکتی ہے اور غاصب صیہونی حکومت کی ہر شرانگیزی و جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جا سکتا ہے۔