پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عزاداری کسی پرمٹ کے محتاج نہیں،علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی عزاداری کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سربراہ عزاداری کونسل علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ آن لائن اجلاس میں عزاداری کونسل صوبہ پنجاب کے چیئرمین سید حسن کاظمی خیبر پختونخواہ کے چیئرمین سید نیئر عباس جعفری بلوچستان کے چیئرمین آغا سہیل اکبر شیرازی آزاد کشمیر کے چیئرمین سید اسرار عباس نقوی اور جنوبی پنجاب کے چیئرمین سید دلاور زیدی اور سید نجیب نقوی نے محرم الحرام میں عزاداری کونسل کی فعالیت اور ایام عزا کے مسائل کے حوالے سے اپنی رپورٹس پیش کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ محرم الحرام نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کا مہینہ ہے جنہوں نے اپنی لازوال قربانی کے ذریعے دین اسلام کی بقاء کا انتظام کیا۔ کربلا تمام عالم انسانیت کے لئے نجات اور فلاح کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمارا بنیادی آئینی حق ہے۔ جس پر قدغن اور پابندی کسی صورت قبول نہیں۔ عزاداری جلوس عزا اور مجالس عزا عظیم عبادت ہیں جو کسی پرمٹ کے محتاج نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام صوبے اور اضلاع کی سطح پر عزاداری کانفرنسز منعقد کی جائیں گی جس میں علماء کرام ذاکرین عظام بانیان مجالس پرمٹ ہولڈرز اور ماتمی دستوں کے ذمہ داران شریک ہوں گے۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایام عزا کے مسائل کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے عزاداری کے انعقاد میں حکومتی تعاون کو یقینی بنائے۔ امن و اتحاد کے داعی علماء و ذاکرین پر بے جا پابندیاں اور عزاداروں پر مقدمات جیسے منفی اقدامات سے گریز کرے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button