قومی حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی، علامہ رمضان توقیر
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر نے کہا ہے کہ قومی حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی، اب تک قومی حقوق کے خلاف ہر سازش کو ہر جگہ ناکام کیا، عزاداری ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے، 26 جولائی کی کانفرنس اس جدوجہد کا تسلسل ہے، جو تاریخ رقم کریگی۔ وطن عزیز میں عزاداری امام حسینؑ کے انعقاد میں درپیش مسائل، بانیان و لائنسسداران و کارکنان پر شیڈول فور کی پابندیوں، آمد محرم الحرام میں عزادای اور عزاداروں کے تحفظ اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں 26 جولائی کو علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں ملک بھر سے علماء کرام، ذاکرین عظام، خطباء و واعظین، امام ہائے جمعہ و جماعت اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخیصیات شریک ہونگی، کانفرنس کی صدارت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہا سید ساجد علی نقوی کرینگے۔