پاکستانی شیعہ خبریں

نظام امامت قیامت تک حفاظت دین کا نظام ہے، علامہ افضل حیدری

شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے جامعة المنتظر لاہور میں جشن عید غدیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظام امامت قیامت تک حفاظت دین کا نظام ہے کہ ہادیان برحق ختم نبوت کے بعد قیامت تک دین مبین کی حفاظت کریں گے۔ آخری مہدی علیہ السلام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حدیث غدیر، احادیث متواترہ اور متفق علیہ میں سے ہے۔ امیر المومنین علی علیہ السلام اسلام کا طرز زندگی دنیا و آخرت کی کامیابی اور مومنین کیلئے نمونہ عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حج الوداع کے موقع پر خم غدیر کے مقام پر خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اونٹوں کے پلانوں کے بنائے گئے منبر پر کھڑے ہو کر اعلان غدیر کیا اور امت مسلمہ پر واضح کر دیا کہ ”من کنت مولاہ فہذا علی مولا“۔ جس جس کا میں مولا ہوں، اس اس کے علی مولا ہیں۔ علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ حدیث غدیر تمام اسلامی مکاتب فکر کے نزدیک متفق علیہ ہے۔ البتہ مولا کے لفظی معنوں پر مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہے جسے تسلیم کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button