دنیا ایک نئے باب یعنی منتقلی دور میں داخل ہو رہی ہے
شیعہ نیوز:ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی دفاعی طاقت کو اس بلند و بالا چوٹی پر پہنچانے کی منصوبہ بندی کی ہے تا کہ ہمارے بیوقوف دشمن ہماری سرزمین کیخلاف جارحیت کرنے کے تصور سے بھی خوفزدہ ہوجائیں۔
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل "محمد باقری” نے 40 سالہ سرد جنگ کی تبدیلیوں اور پھر اس کے بعد یک قطبی تسلط کی ناکامی اور امریکی طاقت کے زوال کا آغاز اور مغربی خطے میں اس ملک کی حکومت کے دس ہزار ارب کے اخراجات کا بے اثر ہونے اور روس اور چین کی طاقت کی بحالی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کے اس بات کی علامت ہے کہ دنیا ایک نئے باب یعنی منتقلی دور میں داخل ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہمکیوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کی صورتحال میں ایران کے داخلے سے ملک کیخلاف دشمن کی زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی عمارت کی بینادیں یکے بعد دیگرے گر گئیں اور اس سلسلے میں ایرانی مسلح افواج کا کردار بہت اہم تھا۔