
اہم پاکستانی خبریں
ایک زرداری سب پہ بھاری، بلاول بھٹو زرداری کی ٹوئٹ
شیعہ نیوز: پنجاب اسمبلی میں صوبے کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں ایک دفعہ پھر حمزہ شہباز بازی لے گئے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد ٹوئٹ کی ایک زرداری سب پہ بھاری۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی تھی۔ 5 گھنٹے طویل ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ سیاسی تجزیہ کار حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کو آصف زرداری کی سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔