اہم پاکستانی خبریں
محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں فوج اور رینجرز طلب کرلی
شیعہ نیوز:محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم میں فوج اور رینجرز طلب کرنے کی ریکوزیشن وفاق کو بھیج دی ہے۔ نویں اور دسویں محرم پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے فوج اور رینجرز صوبے کے حساس مقامات پر ڈیوٹی دیں گے۔ محکمہ داخلہ نے نویں اور دسویں محرم کو جلوس کے راستوں میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست بھی وفاق کو بھیج دی ہے۔ لاہور میں تمام بڑے جلوسوں کے راستے میں موبائل فون سروس بند ہو گی۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کیلئے محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا جو سیف سٹی کے کیمروں سے بھی مربوط ہو گا۔ کنٹرول روم سے پورے صوبے کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔