دنیا

افغانستان، محرم الحرام کے لیے خصوصی سیکورٹی پلان کا اعلان

شیعہ نیوز:افغان ذرائع کے مطابق، ڈائی کنڈی کے مقامی طالبان حکام اور شیعہ عمائدین کے مشترکہ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران مساجد، امام بارگاہوں اور جلوسہائے عزا کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔

صوبہ ڈائی کنڈی کے نگراں گورنر حاجی طالب نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان بر قرار رکھنے کے لیے خصوصی سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے شیعہ عمائدین نیز مساجد و امام بارگاہوں کے انتظامی عہدیداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے طالبان کے ساتھ تعاون کریں۔

دوسری جانب افغانستان کی شیعہ علما کونسل نے ایک بیان جاری کرکے افغان عوام سے محرم الحرام کو شایان شان طریقے سے منانے اور سیکورٹی ہدایت پر خاص توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان بھر میں امام بارگاہوں مساجد اور عوامی مقامات پر سیاہ پرچم اور بینر نصب کر دیئے گئے ہیں اور لوگ انتہائی جوش ولولے کے ساتھ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں عزاداری کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button