Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the health-check domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /var/www/vhosts/shianews.com.pk/final/wp-includes/functions.php on line 6121
جنگ چھڑ سکتی ہے، مگر اسرائیل کو گیس نکالنے کی اجازت نہیں: نصر اللہ - شیعہ نیوز پاکستان
مشرق وسطی

جنگ چھڑ سکتی ہے، مگر اسرائیل کو گیس نکالنے کی اجازت نہیں: نصر اللہ

شیعہ نیوز:حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے محرم کی تیسری شب میں لبنانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندری سرحدوں کے تعین کے لئے نہ تو ہم صیہونی حکومت سے مذاکرات کر رہے ہیں اور نہ ہم نے کسی کو اپنی جانب سے اس بات پر مامور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام لبنانی حکومت کے ذریعے انجام پانا چاہئے اور حکومتِ لبنان اس سلسلے میں جو بھی اقدام کرے گی ہم اُسے مسترد نہیں کریں گے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سمندری حدود کے تعین کے لئے ہونے والے مذاکرات ہمارے آئندہ کے اقدام کی نوعیت کو طے کریں گے اور صیہونی حکومت کے ساتھ مزاحمتی محاذ کے رویے کا دارومدار بیروت اور تل ابیب کے مابین بالواسطہ مذاکرات کے نتیجے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاریش گیس اینڈ آئل فیلڈ کے علاقے میں اسرائیلی کشتیوں کے غیر قانونی داخلے کا ہم نے جائزہ لیا ہے اور پچاس فیصد اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ یہ معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے جبکہ پچاس فیصد جنگ کا بھی امکان موجود ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ اس سے قبل کاریش فیلڈ میں صیہونی حکومت کے ساتھ لبنان کے اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے واضح کر چکے ہیں کہ حزب اللہ (معاملات کے حل سے قبل) اس خطے میں صیہونی حکومت کو تیل نکالنے کی اجازت نہیں دے گی چاہے اس کے باعث جنگ ہی کیوں نہ چھڑ جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button