مشرق وسطی

اسرائیل سے متعلق شام کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

شیعہ نیوز:این پی ٹی پر نظرثانی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شام کے مستقل مندوب بسام صباغ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی ایٹمی سرگرمیاں اور ایٹمی تنصیبات علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے سنگیں خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقے کا قیام، این پی ٹی کے رکن ملکوں کی ناقابل تردید ذمہ داری ہے۔

مغربی ایشیا میں صرف اور صرف ناجائز اورغاصب صیہونی ریاست کے پاس ہی ایٹمی ہتھیار موجود ہیں، امریکی حمایت کی وجہ سے، بین الاقوامی ادارے اسرائیل کی ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی سے گریزاں ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ اسرائیل کے پاس سو سے دو سو تک ایٹمی ہتھیار موجود ہیں، البتہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس موجود ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button