پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کابل میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کابل میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے سربراہ نے کہا کہ کابل کے علاقے سرکاریز میں دہشتگردی کے واقعے پر افسوس ہے، دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمی عزاداروں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں، حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ یاد رہے کہ جمعے شام کو کابل میں ہونے والے اس دھماکے میں آٹھ حسینی عزادار شہید اور اٹھارہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button