دنیا
کابل کے دہشت گردانہ دھماکے کا ذمہ دار داعش گروہ
شیعہ نیوز: داعش دہشت گرد گروہ نے اعلان کیا ہے کہ کابل کے مغربی علاقے میں اس کے عناصر نے حسینی عزاداروں کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا ہے۔
جمعے کی شام ہونے والے اس دھماکے میں آٹھ حسینی عزادار شہید اور اٹھارہ دیگر زخمی ہوئے ۔
طالبان کے سیکیورٹی مرکز کے ترجمان خالد زدران نے کہا ہے کہ یہ دھماکہ کابل کے چھٹے سیکیورٹی زون کے علاقے سرکاریز میں ہوا۔
واضح رہے کہ افغانستان کے مختلف شہروں میں حالیہ مہینوں کے دوران مساجد، مدارس، اسکولوں اور کالجوں نیز حسینی عزاداروں پر ہونے والے تمام دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ۔ جن میں سیکڑوں نمازی ، اسکولی بچے اور حسینی عزادار شہید و زخمی ہوئے ہیں جبکہ طالبان داعش گروہ کو افغانستان کے لئے خطرہ نہیں سمجھتے۔