پاکستانی شیعہ خبریں

وزیر اعلیٰ سندھ پولیس کی سرپرستی میں سبیل حسینی اور عزاداروں کے گھروں پر شیلنگ کا نوٹس لیں، علامہ باقرزیدی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے ضلع خیرپور کے علاقے لقمان میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کی جانب سے لگائی گئی سبیل پر کالعدم تکفیری دہشتگردں کی جانب سےحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کالعدم جماعتوں کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے عشرہ محرم الحرام کے پر امن اختتام پر کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت کی ریلی کی اجازت دینا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں مختلف سبیلوں اور گھروں پر پھراؤ کرنا اور پولیس کی جانب سے الٹا سبیلوں اور عزاداروں کے گھروں پر شیلنگ کرنا خیرپور میں امن و امان خراب کرنے باقائدہ سازش ہے۔علامہ باقر عباس زیدی نے وزیر اعلی سندھ وآئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کے وہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خیرپور کی ضلعی انتظامیہ اور کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت کے کارندوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچہ جا سکے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button