پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ مقصود ڈومکی کی وفاقی وزیر ساجد طوری سے ملاقات، زائرین کے مسائل پر گفتگو

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری سے ملاقات کی اور انہیں زائرین کو درپیش سفری مشکلات اور پنجاب و خیبر پختونخوا میں عزاداروں کے خلاف درج کیے گئے مقدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ زائرین کے مسائل پر عراق اور ایران کے سفیروں سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور عراقی حکومت سے ایک لاکھ زائرین کو ویزاءجاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ وفاقی وزیر نے غیر ملکی سفیروں سے ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عزاداری ہماری عبادت ہے۔پاکستان کے آئین کی رو سے ملک میں بسنے والے ہر مکتبہ فکر کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ پنجاب اور کے پی کے پولیس نے عبادت کو جرم قرار دے کر عزاداروں کے خلاف درجنوں مقدمات درج کیے ہیں جو ملت تشیع کے لیے اضطراب کا باعث ہے۔انہوں نے ان مقدمات کے اخراج کے لئے وفاقی وزیر سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ہوم ڈیپارٹمنٹ سے گفت و شنید کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button