پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

انجینئر محمد علی مرزا کا معاویہ کےخلاف مولا علیؑ کا ساتھ دینےکا بیان،ایف آئی آر درج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اہل سنت اسکالر انجینئر محمد علی مرزا پر معاویہ کے مقابلے میں مولا علیؑ کا ساتھ دینے کے بیان پر مقدمقدمہ بنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اہل سنت اسکالر انجینئر محمد علی مرزابھی تکفیری و ناصبی عناصر کی شدت پسندی سے نہ بچ سکے، یزید لعین کے باپ اور مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب ؑ پرسب وشتم کرنے والے اوربزبان رسول اکرم ﷺ باغی معاویہ ابن ابی سفیان کی حقیقت عیاں کرنے پر توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ ستوکتلہ میں درخواست گزار خالد محمود نے موقف اختیار کیا کہ محمد علی مرزا نے کچھ عرصہ قبل معاویہ کی شان میں گستاخی کی ہے،

محمد علی مرزا نے کہا کہ "معاویہ کے دور میں ہوتے تو علی (ع) کے حق میں ظلمِ معاویہ کیخلاف تلوار اٹھاتے۔اب اُس دور میں نہیں ہیں، تو اب زبان تو کھولیں گے "۔

یہ خبر بھی پڑھیں امام حسینؑ کی شان میں گستاخی، اہل سنت محبان اہل بیتؑ نے گستاخ مولوی کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

درخواست گزار کے مطابق محمد علی مرزا نے یہ جملے کہہ کر معاویہ کی شان میں گستاخی کی ہے۔درخواست گزار کے موقف پر پولیس نے دو سو ستانوے اے اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ معاویہ ابن ابو سفیان بفرمان رسول اکرم ﷺ باغی ہے اور زوجہ رسول حضرت عائشہ ؓ کا قاتل، صحابی رسول حضرت عمار یاسر ؓکا قاتل اور مسلمانوں کے خلیفہ راشد کے خلاف تلوار اٹھانے والا ہے جبکہ تمام مسلمانوں کا یہ مسلمہ عقیدہ ہے کہ مولا علیؑ حق پر تھے اور ان کے خلاف آنے والا باطل پر تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button