مشرق وسطی

موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے صدر دھڑے کی نئی تجویز

شیعہ نیوز:صدر دھڑے کے نزدیک سمجھے جانے والی سیاسی شخصیت صالح محمد العراقی نے ایک تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے اور قبل از وقت عام پارلیمانی انتخابات کے انعقاد سے اہم تر تجویز یہ ہے کہ 2003 میں عراق پر امریکہ کے حملے سے لے کر اب تک کی تمام سیاسی شخصیات، وزرا، سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد کو سیاسی ڈھانچے سے دور رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجویز اقوام متحدہ کی تجویز سے بھی اہم ہے۔

صالح محمد العراقی نے دعوی کیا کہ صدر دھڑا اس تجویز کے متن پر 72 گھنٹے کے اندر دستخط کرنے کیلئے تیار ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ابھی تک صدر دھڑے کے سربراہ مقتدیٰ صدر نے ابھی تک اس تجویز کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔

صدر دھڑے کی جانب سے یہ نئی تجویز ایسے میں سامنے آئی ہے کہ جب عراق کی اکثر سیاسی شخصیات من جملہ عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور سید عمار الحکیم نے عراق میں قبل از وقت عام انتخابات کے انعقاد کیلئے مذاکرات پر تاکید کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button