
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
آیت اللہ العظمی سیستانی کی طبیعت ناساز ہونے سے متعلق خبریں درست نہیں
شیعہ نیوز:عراق کے عالم دین رشید الحسینی نے اپنے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کی طبیعت ٹھیک ہے اور ان کے سلسلے میں جو تشویشناک خبریں عام ہو رہی ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
رشید الحسینی نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ خبروں کو موثق ذرائع سے حاصل کیا کریں اور غیر معتبر ذرائع کی خبروں پر کان نہ دھریں۔
واضح رہے گزشتہ روز عراق کے بعض ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا نے یہ خبر دی تھی کہ آیت اللہ سیستانی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔