مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

دو کروڑ زائر کربلا پہنچ چکے

شیعہ نیوز:ارنا نیوز کے مطابق صابرین نیوز کے ٹیلیگرام چینل نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک اربعین حسینی کے پیش نظر جو زائرین صوبے کربلا میں وارد ہوئے ہیں، ان کی تعداد تقریبا دو کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

دو برسوں کی کورونا بندشوں کے بعد اس سال اربعین حسینی ایک خاص جوش و ولولے کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس کے پیش نظر عراق اور دنیا سے بڑی تعداد میں زائرین کربلا کی جانب رواں دواں ہیں۔

اس سے پہلے عراق میں ایران کے سفیر محمد کاظم آل صادق نے اپنے ہموطن زائرین سے یہ اپیل کی تھی کہ اس سال وہ اپنے سفر کو خاص منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دیں اور عراق میں زائرین کی بڑی تعداد کے پیش نظر نجف و کربلا میں اپنے قیام کی مدت کو کم سے کم رکھیں۔

آل صادق نے ایرانی زائرین سے اپیل کی کہ شدید گرمی، پانی کی قلت اور زائرین کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ناکافی سہولتوں کے پیش نظر عراق کی جانب اپنے سفر کو مختصر کریں تاکہ دیگر زائرین بھی زیارت کی سعادت کو باآسانی حاصل کر سکیں۔

ایران کی جانب سے شلمچمہ، چذابہ، خسروی، مہران، باشماق، تمرچین سرحدی گزرگاہیں زائرین کے لئے کھول دی گئی ہیں جہاں سے حکام کی پیشیگوئی کے مطابق تقریبا پچاس لاکھ ایرانی و غیر ایرانی زائرین کربلا کی جانب سفر کریں گے۔

فی الحال عراق کی جانب جانے والی سرحدی گزرگاہوں کو زائرین کی بڑی تعداد اور عراق کی طرف لازمی سہولتوں کے فقدان کے باعث تا اطلاع ثانی بند کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button