پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اربعین واک کیخلاف حکومتی اعلامیہ مسترد، آئی ایس او کا ملک گیر احتجاج کا عندیہ

شیعہ نیوز:امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی نے لاہور میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا اربعین واک کیخلاف اعلامیہ مسترد کرتے ہیں، ہم عزاداری پہ کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے، یہ ہمارا آئینی حق ہے، ریاست اپنے فرائض انجام دے۔ زاہد مہدی نے پنجاب پولیس کے اعلامیہ میں نیا پروگرام اور رسم قرار دینے پر اسے عزاداری کی توہین کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا یہ کوئی رسم یا مذہبی اختراع نہیں ہماری عبادت ہے۔ مرکزی جلوسوں کی طرف پیدل چلنے کو جرم قرار دینا پنجاب حکومت کا احمقانہ اور متعصبانہ فیصلہ ہے، جس سے لاکھوں عزاداروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے آزاد شہری ہیں اور 20 صفر چہلم امام حسینؑ کے روز مرکزی جلوسوں کی طرف جانا ہماری مذہبی آزادی اور بطور پاکستانی آئینی حق ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنائے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا اگر حکومت نے فوری طور پہ اعلامیہ واپس نہ لیا تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔ مرکزی صدر نے بتایا کہ پنجاب بھر کی تنظیموں امام بارگاہوں اور انجمنوں سے روابط شروع کر دیئے ہیں ملک گیر احتجاجات کا اعلان متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button