مشرق وسطی

صیہونی فوج کا ایک اور ڈرون طیارہ مقبوضہ فلسطین میں گر کر تباہ

شیعہ نیوز:صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ مغربی کنارے کے علاقے قلقیلہ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ صیہونی فوج نے اس حادثہ کی وجہ ڈرون طیارے میں ہونے والی فنی خرابی کو بتایا ہے۔

اس ڈرون طیارے کی اس علاقے میں پرواز کی وجہ اور اس کے ماڈل کے بارے میں کوئی خبر نہیں دی گئی۔

صیہونی میڈیا نے چند دن پہلے صیہونی فوج کے حوالے سے خبر دی تھی کہ مغربی کنارے میں فلسطینی مجاہدوں کی تیز ہوتی کاروائیوں کو روکنے کے لئے جنین اور نابلس میں حملہ آور ڈرون طیارے مستقر کئے جائیں گے۔

مغربی کنارے خصوصاً نابلس اور جنین میں فلسطینی مجاہدوں کے مسلحانہ مقابلے نے جعلی صیہونی حکمرانوں کو پہلے سے زیادہ پریشان کر دیا ہے کیونکہ اس سے پہلے وہ صرف غزہ میں فلسطینی مقاومت کے بارےمیں پریشان تھے۔

یاد رہے کہ جعلی صیہونی حکومت سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہوتی جا رہی ہے اور آبادکار صیہونی، فلسطین چھوڑ کر دوسرے ممالک جانے کا سوچنے لگے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button