مشرق وسطی

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اعلی سطحی وفد کا دورۂ ماسکو

شیعہ نیوز:اسماعیل ہنیہ کے میڈیا ایڈوائزر طاہر النونو نے اس سلسلے میں بتایا کہ یہ سفر روس کی وزارت خارجہ کی دعوت پر انجام پایا ہے اور یہ کئی روز تک جاری رہے گا۔

اس سفر میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری اور تنظیم کے سینیئر اراکین موسیٰ ابومرزوق اور ماہر صلاح اسماعیل ہنیہ کی ہمراہی کر رہے ہیں۔ النونو نے مزید کہا کہ یہ سفر حساس علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے دوران انجام پایا ہے اور یہ وفد فلسطینی کاز پر ان حالات کے پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے گا۔

اسماعیل ہنیہ کے میڈیا ایڈوائزر نے روس کے ساتھ حماس کے تعلقات کو نیک قرار دیتے ہوئے فلسطین کے سلسلے میں ماسکو کے موقف کی قدردانی کی۔ یہ فلسطینی وفد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور بعض دیگر حکام سے ملاقات کرے گا۔

یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ نے مارچ 2020ء میں ماسکو کا آخری مرتبہ دورہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button