دنیا
ایٹمی بجلی گھر زاپوریژیا کے موضوع پر لاوروف اور گروسی کی ملاقات
شیعہ نیوز:، روس کے وزیر خارجہ نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی سے ملاقات کے دوران یوکرین کے ایٹمی بجلی گھروں من جملہ زاپوریژیا کی سیکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔
سرگئی لاوروف نے اس موقع پر کہا کہ روس زاپوریژیا ایٹمی پاورپلانٹ کے اطراف میں کیف کی گولہ باری کو روکنے کے لئے آئی اے ای اے کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ زاپوریژیا کو یورپ کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر قرار دیا جاتا ہے کہ جس کو روس نے اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے۔