دنیا

برطانیہ اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے درپے، جہاد اسلامی کا شدید ردعمل

شیعہ نیوز:فلسطین کی جہاد اسلامی کے ترجمان نے قدس میں برطانوی سفارتخانے کی منتقلی سے متعلق برطانوی وزیر اعظم کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک اور سامراجی جارحیت قرار دیا ہے۔

ڈیلی ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی وزیر اعظم لیز ٹرس نے صیہونی وزیر اعظم یائیر لاپید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے سفارتخانے کو تل ابیب سے قدس منتقل کرنے کے منصوبے پر غور کیا جارہا ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق اس خبر پر فلسطین کی جہاد اسلامی کے ترجمان طارق سلمی نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالم اسلام اور فلسطینی عوام کے خلاف ایک اور سامراجی جارحیت قرار دیا اور کہا کہ اس فیصلے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی وزیر اعظم لیز ٹرس کے اس فیصلے پر سخت رد عمل سامنے آئیگا اس لئے کہ برطانیہ نے بالفور بیانیہ پر دستخط کر کے براہ راست فلسطینی عوام کو مسائل و مشکلات سے دوچار کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی حمایت سے فلسطینی قوم اور قدس شریف کے خلاف برطانیہ اور اسرائیل کی مشترکہ سازشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں بعض عرب ممالک بھی شامل ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button