دنیا

امریکا نے افغانستان سے کی کنارہ کشی

شیعہ نیوز:جو بائیڈن نے امریکا کے اہم غیر نیٹو اتحادی کے طور پر افغانستان کو ایم این این اے کی فہرست سے نکال لیا ہے۔

امریکا نے 2012 میں افغانستان کو اپنے ایک غیر نیٹو اتحادی کا درجہ دیا تھا۔ اس خاص درجے کی وجہ سے افغانستان کو امریکا کی جانب سے بہت کی سیکورٹی اور دفاعی سہولتیں حاصل تھیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کے وزیر خارجہ کو بھیجے خط میں کہا کہ صدر کے طور پر ملک کے آئین کے تحت مجھے جو طاقت حاصل ہے، اس کے ذریعہ افغانستان کو حاصل اہم غیر نیٹو اتحادی کا درجہ ختم کرتا ہوں۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان کو حاصل ایم این این اے کا درجہ ختم ہونے کے بعد اب امریکا کے غیر نیٹو اتحادی ممالک کی تعداد 18 ہوگئی ہے جو اس طرح ہیں، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بحرین، کولمبیا، مصر، جاپان، اردن، کویت، مراکش، نیوزی لینڈ، پاکستان، فلپائن، قطر، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، تیونس اور صیہونی حکومت۔ خاص بات یہ ہے کہ تائیوان کو رسمی حیثیت دیے بغیر ہی امریکہ کا نان نیٹو اتحادی تسلیم کیا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بائیڈن نے افغانستان کو امریکہ کے سربراہ کی حیثیت سے "ایم این اے” کی فہرست سے نان نیٹو اتحادی کی حیثیت سے اس حالت میں نکالا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران طالبان حکام نے افغانستان کے بارے میں امریکی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان سے مطالبہ کیا کہ واشنگٹن، ان کی اربوں ڈالر کی رقم واپس کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button