مشرق وسطی

بلوے اور مقدسات کی توہین کرنے والوں کے خلاف قم میں اجتماع

شیعہ نیوز:ایران کے مقدس شہرقم سے منتخب رکن پارلیمنٹ مجتبی ذوالنوری نے جو اس احتجاجی اجتماع میں شامل تھے، بعض شہروں میں بلوؤں اور فسادات کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے دشمن اس سے پہلے بھی ایسی سازشیں کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کے جس دور پر بھی نظر ڈالیں حق اور باطل کے محاذ کے درمیان جنگ ضرور دکھائی دیتی ہے۔
مجتبی ذوالنوری نے کہا کہ دشمن کی جانب سے پیدا کیا گیا فتنہ و فساد بعض لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے لیکن جب اس غبار کا طوفان تھم جاتا ہے تو بہت سے لوگ واپسی کا راستہ اختیار کر لیتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم کے علما اور طلبا نے اسلامی انقلاب، قومی پرچم اور مذہبی مقامات کی توہین کرنے والوں اور بلووں میں ملوث افراد کو سخت سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ مہسا امینی کی موت پر تحقیقات اعلی سطح پر جاری ہے جبکہ بعض عناصر نے اس صورتحال سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے تہران سمیت بعض دیگر شہروں میں ہنگامہ آرائی کی اور نجی اور سرکاری اموال کو نقصان پہنچایا۔ تخریب کار عناصر نے امدادی گاڑیوں، ایمبولینسوں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو بھی بھاری نقصان پہنچایا۔ ان بلوائیوں نے طبی امداد کے کارکنوں پر بھی حملہ کرکے انہیں بری طرح زخمی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button