پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام حسن ؑ کی زندگی کا ہر پہلو امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے،مولانا حیات نجفی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یوم شہادت حضرت امام حسن ؑ کی مناسسبت سے وحدت ہاوس انچولی میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیاجس سے نجف اشرف سے آئے مہمان مولانا حیات عباس نجفی نے خطاب کیا ؎انہوں نے کہا کہامام کی زندگی کا ہر پہلو امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔امام حسن علیہ السلام کے حکیمانہ اور پر بصیرت طرز عمل نے حق و باطل کو جدا جدا کر دیا۔آپ سراپا حق و صداقت تھے اور اپنے عمل و کردارسے یہ واضح کیا کہ ظاہری جاہ و منصب سے دستبردار ہواجا سکتا ہے لیکن راہ حق سے ایک لحظے کے لیے بھی پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔امام حسن علیہ السلام نے سیاسی تدبر اور حکمت عملی سے اپنے محبین کو ان کی جانوں اور ناموس کا تحفظ فراہم کیا۔امام ع کی سیرت سے ہمیں درس ملتا ہے کہ اپنی قوم کی جانوں کا دفاع ہر عہدے اور ہر اختیار پر مقدم ہے۔ صاحبان اقتدار کے ہر تعلق کو قربان کیا جا سکتا ہے لیکن قوم کے حقوق کی پاسداری سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ قوم کی اپنے رہبر کے ہمراہ میدان عمل میں موجودگی پمیشہ مقصد کی کامیابی کی ضمانت رہی ہے۔وہ قوم کبھی باوقار مقام نہیں حاصل کر سکتی جو عمل سے کترائے اور زبانی جمع خرچ سے منزل کی جستجو کرے۔اگر قوم وفا نہ کرے تو امام حسن علیہ السلام جیسے عظیم رہنما کو بھی تنہائی کا صدمہ جھیلنا پڑتا ہے اور دشمن کو اپنے مکر وفریب میں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔حق بات پر استقامت دکھانا اہل بیت اطہار علیہم السلام کا شعار ہے۔ ہم مظلوم کے حمایتی اور ظالم کے ہمیشہ مخالف رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button