
مشرق وسطی
عراقی فضائیہ کا آپریشن، داعش کے کئی ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
شیعہ نیوز:عراق کے لڑاکہ طیاروں نے صوبہ دیالہ کے قرہ تپہ علاقے میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشتگرد گروہ داعش کے بچے کچے ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے اور دہشتگردوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد سامنے نہیں آئی۔
رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشتگرد ان ٹھکانوں کو عوام کو اغوا کرنے، ٹارچر کرنے اور عراقی سیکورٹی فورسز کے خلاف حملے کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔